مؤرخ اسلام و استحکام پاکستان کانفرنس 9جنوری کو الفتح گراؤنڈ میں ہوگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مؤرخ اسلام و استحکام پاکستان کانفرنس 9جنوری 2026بروز جمعہ صبح10بجے الفتح گرائونڈ سلیمی چوک فیصل آباد میں منعقد ہو گی، جس میں سربراہ سنی علما کونسل پاکستان علامہ محمد احمد لدھیانوی ، صدر سنی علما کونسل پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی مہمان خصوصی ہونگے، انکے علاوہ دیگر جماعتوں کے قائدین، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اس کانفرنس میں شریک ہونگے۔ میڈیا سے مزید گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد مؤرخ اسلام علامہ ضیا الرحمن فاروقی شہید رح کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے اس کانفرنس میں ملک بھر سے ذمہ داران و کارکنان شرکت کریں گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں