مئی میں کن موبائل فون پر واٹس ایپ نہیں چلے گی؟

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ مئی 2025 ء سے وہ کچھ پرانے آئی فونز پر اپنی سروس بند کر دے گا۔ اب صرف وہی آئی فونز واٹس ایپ چلا سکیں گے جن میں iOS 15.2 یا اس کے بعد کا ورژن انسٹال ہو۔ اس فیصلے کے بعد آئی فون 5s، آئی فون 6، اور آئی فون 6 پلس جیسے پرانے ماڈلز پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔کمپنی کے مطابق، یہ قدم سکیورٹی کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے کیونکہ ایپل نے ان پرانے ورژنز کے لیے سکیورٹی اپ ڈیٹس دینا بند کر دیا ہے، جس سے صارفین کا ڈیٹا خطرے میں پڑ سکتا ہے۔واٹس ایپ نے حالیہ مہینوں میں کئی نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں جن میں صارفین کی پرائیویسی کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔ اب آپ مخصوص چیٹس کو لاک کر سکتے ہیں، جنہیں صرف پاس ورڈ، فنگر پرنٹ یا فیس آئی ڈی سے کھولا جا سکتا ہے۔ایک نیا فیچر سائیلنس ان نون کالرز کے نام سے آیا ہے، جو آپ کو غیرمحفوظ نمبروں سے آنے والی کالز سے نجات دیتا ہے۔ ساتھ ہی پرائیویسی چیک اپ کے ذریعے صارفین آسانی سے اپنی پرائیویسی سیٹنگز کا جائزہ لے سکتے ہیں۔تاہم یہ تمام فیچرز ہر پرانے فون پر مکمل طور پر کام نہیں کرتے، کیونکہ کچھ پرانے فونز میں جدید فیچرز کے لیے درکار ٹیکنالوجی موجود نہیں ہوتی۔لہٰذاجو صارفین واٹس ایپ استعمال کرتے رہنا چاہتے ہیں انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ نیا آئی فون خریدیں جیسے آئی فون 13 یا آئی فون 14 تاکہ وہ تازہ ترین اپ ڈیٹس اور سکیورٹی فیچرز سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں