38

مئی کے دوران فیصل آباد میں14190حادثات،659اموات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں گذشتہ ماہ مئی کے دوران چودہ ہزار سے زائد واقعات کے دوران 659 افراد زندگی کی بازی ہار گئے’ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کو گزشتہ ماہ کے دوران14190 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں’ ریسکیو ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر 2828 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ، 9753 میڈیکل، 311آگ لگنے، 385کرائم، 18 ڈوبنے، 14 عمارت گرنے’2 سلنڈر پھٹنے اور 879 دیگر متفرق ایمرجنسیز پر رسپانس کیا. 13114 جن میں سے 6627کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ5828افراد کو طبی امداد کے بعد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ اسی دوران مجموعی طور پر 659 افراد زندگی کی بازی ہار گئے’ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران شدید گرمی کے باعث بچے نہروں کا رخ کرتے ہیں نہر میں نہانا خطرے سے خالی نہیں لیکن چھوٹے بڑے اس کی پرواہ کیے بغیر نہر میں کود جاتے ہیں’ نہر میں نہاتے ہوئے اکثر بچے اور بڑے اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں’ میری تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو نہروں میں نہانے سے روکیں تاکہ کسی قسم کے نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں