لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ و میزبان آمنہ ملک نے کہا ہے کہ لڑکوں کی ماں کو بہو صرف پتلی، لمبی اور گوری چاہیے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و میزبان آمنہ ملک نے ایک پوڈکاسٹ میں شادی کے لیے رشتے تلاش کرنے کے دوران درپیش مسائل اور معاشرتی توقعات کے بارے میں گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ اگر لڑکیوں کو شادی سے پہلے ضرورت سے زیادہ آزادی اور سہولیات دی جائیں تو انہیں شادی کے بعد دوسرے گھر میں ایڈجسٹ ہونے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں، آج کل لڑکیاں دیر سے شادیاں کر رہی ہیں، لڑکے اور لڑکی دونوں ہی اپنی تسلی کے لیے شادی سے پہلے آپس میں بات چیت کو ضروری سمجھتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں لڑکے اور لڑکیاں اپنے شریک حیات میں مکمل پرفیکشن کی تلاش کرتے ہیں جو کہ غیر حقیقت پسندانہ خواہش ہے۔
2