79

مائرہ خان کا 5بار ناک کی سرجری کروانے کا اعتراف

اداکارہ مائرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 5 بار ناک کی سرجری کروائی ہے ، نوعمری میں انہیں سرجری کروانا پسند تھا، 19 سال کی عمر میں پہلی بار لائپوسکشن بھی کروایا۔ انہیں یہ سرجری کروانے کی ضرورت نہیں تھی لیکن انہیں صرف شوق تھا کہ یہ کیا ہوتا ہے ۔مائرہ خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 5 بار ناک کی سرجری کروائی ہے ، انہوں نے مداحوں کو ناک کی سرجری نہ کروانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل انتہائی تکلیف دہ ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ ان کے کیریئر کا پہلا کمرشل رنگ گورا کرنے والی کریم کا تھا جب وہ صرف 17 سال کی تھیں، ان کے سامنے کے دو دانتوں کے درمیان فاصلہ تھا، جب کمرشل کے لیے وہ مسکرائی تو ڈائریکٹر نے انہیں دانتوں کے درمیان چیونگم رکھنے کا مشورہ دیا جس پر اداکارہ رو پڑیں، بعدازاں انہوں نے اپنے دانتوں کے درمیان فاصلہ ہٹانے کے لیے طبی طریقے استعمال کیے ۔مائرہ خان نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران لوگ ان کی ناک پر تنقید کرتے تھے جس پر انہیں بُرا لگتا تھا اور پھر انہوں نے 2 سے 3 ناک کی سرجری کروائی۔اداکارہ نے کہا کہ نیو یارک میں باکسنگ کرنے کے دوران ان کی ناک پھٹ گئی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے دوبارہ ناک کی سرجری کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں