مائیکروسافٹ کا ونڈوز 11بند کرنے کا اعلان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ونڈوز 11 SE کو ختم کر رہا ہے، جو خاص طور پر اسکولوں اور کم قیمت لیپ ٹاپس کے لیے بنائی گئی تھی۔ یہ ونڈوز 2021 میں لانچ کی گئی تھی اور اس کا مقصد گوگل کے کروم او ایس کا مقابلہ کرنا تھا۔ یہ ایک سادہ، کم وسائل استعمال کرنے والی اور طلبہ و اساتذہ کے لیے آسان ونڈوز تھی، لیکن اب کمپنی نے اسے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔مائیکروسافٹ نے بتایا ہے کہ ونڈوز 11 ایس ای کی آخری اپڈیٹ 24H2 ہوگی، اس کے بعد کوئی نئی فیچر اپڈیٹ نہیں آئے گی۔ اکتوبر 2026 تک اس ونڈوز کو سیکیورٹی اپڈیٹس اور سپورٹ ملتی رہے گی۔ اس کے بعد یہ ونڈوز کام تو کرے گی، لیکن نئی اپڈیٹس یا سیکورٹی فکسز نہیں آئیں گے۔یہ مکمل طور پر ونڈوز 11 پر ہی مبنی تھی، اس لیے سستے لیپ ٹاپس پر اکثر سست چلتی تھی۔ اس میں صرف اسکول کی اجازت یافتہ ایپس ہی چلتی تھیں، باقی سب بلاک تھیں۔ ملٹی ٹاسکنگ جیسے اہم فیچرز کو محدود کر دیا گیا تھا، جو کئی صارفین کو پسند نہیں آیا۔ گو کہ کچھ دلچسپ فیچرز جیسے وال پیپر پر اسٹیکر لگانے کی سہولت تھی، مگر یہ کافی نہ تھی۔اگر آپ یا آپ کا اسکول اب بھی ونڈوز ایس ای 11 استعمال کر رہا ہے، تو بہتر ہوگا کہ، اگر ممکن ہو تو ونڈوز 11 کے مکمل ورژن پر منتقل ہو جائیں۔ نئی ڈیوائس خریدنے کا سوچیں، جو مائیکروسافٹ کی مکمل سپورٹ حاصل کر سکے۔مائیکروسافٹ اب بھی ونڈوز الیون ایجوکیشن کے نام سے ایک تعلیمی ورژن فراہم کرتا ہے، جو اسکولوں کے لیے بہتر ہے اور اس میں ایس ای والی پابندیاں نہیں ہیں۔ البتہ یہ ورژن تھوڑا مہنگا ہوتا ہے۔مائیکروسافٹ نے کوشش تو کی کہ وہ گوگل کے کروم او ایس جیسا ہلکا پھلکا اور تعلیمی مقاصد کے لیے موزوں سسٹم بنائے، لیکن یہ تجربہ زیادہ کامیاب نہ ہو سکا۔ دوسری طرف، کروم او ایس اب بھی دنیا بھر کے اسکولوں میں مقبول ہے، اور بچے کروم بکس پر ہی پڑھائی کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں