1

مائیکل بریسویل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر

کولمبو (سپورٹس نیوز) نیوزی لینڈ کے آل رانڈر مائیکل بریسویل پنڈلی کی انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہو گئے ہیں۔کیوی آل رانڈر مائیکل بریسویل انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوئے، کیوی کھلاڑی بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے، اس سے قبل بھی وہ اسی انجری کا شکار رہ چکے ہیں۔بریسویل نے گزشتہ ماہ بھارت کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ان فٹ ہوئے تھے تاہم ورلڈکپ سے قبل وہ فٹ ہوکر اسکواڈ میں شامل ہوئے تھے، افغانستان کے خلاف اتوار کے میچ سے پہلے وارم اپ کے دوران دوبارہ ان کے پٹھوں میں تکلیف ہوئی۔ہیڈ کوچ روب والٹر نے کہا کہ ہم سب مائیکل بریسول کے لیے برا محسوس کر رہے ہیں، ورلڈکپ سے باہر ہونا واقعی مشکل ہے اور میں جانتا ہوں کہ نیوزی لینڈ کے لیے کھیلنا ان کے لیے کتنا معنی رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں