مائیک ہیسن کی لاہور کے مقامی ہاسپتال میں سرجری کردی گئی

لاہور(سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور کے مقامی اسپتال میں کامیاب سرجری کردی گئی۔رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو کمر میں گلٹی کی شکایت تھی، انہوں نے نیوزی لینڈ کے بجائے لاہور میں علاج کرانے کو ترجیح دی۔ذرائع کے مطابق کامیاب سرجری کے بعد ڈاکٹرز نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو 2 ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں