مائی ری کا سیکوئل نہیں بنے گا، ہدایت کار کی تصدیق

لاہور (شوبز نیوز) سال 2023 کے مقبول ڈرامے مائی ری کے ہدایت کار میثم نقوی نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ ڈرامے کا سیکوئل نہیں بنے گا، پہلے ہی ڈرامے میں کہانی ختم کردی گئی تھی۔مائی ری کو اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے کافی پسند کیا گیا تھا، ڈرامے میں کم عمری کی شادی کے رواج کو دکھایا گیا تھا۔ڈرامے میں عینا آصف اور ثمر جعفری نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور ان کی جوڑی کو کافی سراہا بھی گیا تھا۔ڈرامے میں دونوں کو کم عمری میں شادی کرتے، والد بنتے اور بعد ازاں دونوں کے درمیان طلاق کو بھی دکھایا گیا تھا۔مذکورہ ڈرامے کے اختتام کے بعد شائقین کی جانب سے ٹیم سے اس کا سیکوئل بنانے کا مطالبہ کیا گیا جب کہ بعض ڈراما مبصرین اور شوبز شخصیات نے بھی ڈرامے کے ممکنہ سیکوئل کی باتیں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں