22

ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے شجرکاری ضروری ہے

فیصل آباد (پ ر) پاکستان تحریک انصاف این اے 105 کے رہنما چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے تیزی سے موسمی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ پوری دنیا ماحولیاتی آلودگی سے شدید متاثر ہو رہی ہے ۔موجودہ دور میں ماحولیاتی آلودگی انسانی جانوں کے ساتھ جانوروں کے لئے بھی شدید خطرہ بنی ہوئی جس سے بچنے کے لئے ہر انسان کو اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگانا چاہے تاکہ موسمی تبدیلی کے اثرات سے بچا جا سکے ۔ انہوںنے کہا کہ گاڑیوں اور فیکٹریوں کے نکلنے والا دھواں ماحولیاگی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں