50

ماحولیاتی تبدیلیوں کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)ملک کے نامور ماہر معاشیات و ایم این اے ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پوری دنیا میں محسوس کئے جا رہے ہیں اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کاوشیں اور بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے، ماحولیاتی تبدیلی نہ صرف معیشتوں کو متاثر کر رہی ہے بلکہ براہِ راست عام انسانوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہو رہی ہے، اس لئے عالمی یکجہتی اور عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ اس کی نوجوان نسل ہے جو کل آبادی کا لگ بھگ 60 فیصد ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوان اور ادارے موجودہ دور کے مسائل کے حل میں قائدانہ کردار ادا کریں۔ انہوںنے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو قومی معیشت کے استحکام میں کلیدی قرار دیا اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ حل تلاش کرنے کیلئے ناگزیر قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں