35

ماحول آلودہ کرنے پر بوائلر سیل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحول کی طرف سے سموگ قوانین کی خلاف ورزیوں پرصنعتی یونٹس کے خلاف ایکشن کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول جوہر عباس رندھاوا نے پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول)رولز کی خلاف ورزی پر چک117 ج۔ب پہاڑنگ ڈرین پر ڈائنگ یونٹ کے بوائلر کو سیل کردیا جہاں ممنوعہ مواد جلاکر ماحول کو آلودہ کیا جارہا تھا۔انہوں نے یونٹ کے مالک کو2 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں