ماحول آلودہ کرنے پر بھٹہ مالک کیخلاف مقدمہ درج

گوجرہ (نامہ نگار)زگ زیگ پر بھٹے منتقل نہ کر نیوا لے بھٹہ مالکا ن مقدمہ کی زد میں آ گئے۔ انسپکٹر ماحولیا ت ٹو بہ ٹیک سنگھ محمد عر فا ن کو اطلا ع ملی کہ چک نمبر 303 ج ب کا سیف اللہ چیمہ اپنا بھٹہ چیمہ برکس کمپنی اور چک نمبر 351 ج ب کا سعود اسلم اپنا بھٹہ طیبہ برکس کمپنی بغیر زگ زیگ کے چلا نے میں مصروف ہیں جس پر انہو ں نے چھا پے مار کر دونو ں کو بغیر زگ زیگ ٹیکنا لوجی کے بھٹے چلاتے ہوئے رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا اور تھا نہ صدر گوجرہ کو تحریری طور پر مطلع کردیا جنہو ں نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں