ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں،کمشنر جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن،کاروباری سرگرمیوں کا فروغ،روزگار کے مواقعوں کے ساتھ صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے ڈویژنل انتظامیہ کے اقدامات کا تسلسل جاری ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت ڈویژنل انوائرمنٹل اپروول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر نے محکمہ تحفظ ماحول کو پولٹری ویسٹ کو جمع کرکے مناسب انداز میں تلف یا بروئے کارلانے کیلئے فریم ورک تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولٹری فارمزسے ویسٹ کولیکشن کرنے کے لئے نجی کمپنیز کو ٹھیکہ دیا جائے گااور یہ اقدام ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے اقدامات کا حصہ ہیں۔اجلاس میں مجموعی طور پرپولٹری فارمز کے قیام کے لئے13 درخواستوں کی منظوری کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔کمشنر نے زمینی حقائق اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر درکار شرائط اور تقاضوں کے مطابق11درخواستوں پر عملدرآمد کی منظوری دی۔ایک کیس کو ایس اوپیز کی عدم تعمیل پر کینسل جبکہ ایک کی آبادی کے قریب جگہ ہونے پرموخر کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت کام کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لائیں۔دریں اثنائ۔ فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بیوٹیفیکیشن پروگرام کے تحت پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی اور میونسپل کارپو ریشن کے اشتراک سے کینال روڈپرپہلے مرحلے میں نہر کے ساتھ ایک کلومیٹر ایریا کو دلکش اور دیدہ زیب ماڈل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔کینال کے کنارے خوبصورت پلانٹیشن،سڑک کے ساتھ فٹ پاتھ کی تزئین وآرائش،بینچز نصب،درختوں کی کانٹ چھانٹ کے ساتھ خوبصورت فلوٹس نہر میں رکھے جائیں گے جس سے شہریوں کو اچھوتا منظر دیکھنے کو ملے گا۔ایک کلومیٹر ماڈل بیوٹیفیکیشن کے بعد اسکا دائرہ ساری نہر کے کنارے بڑھایا جائے گا۔کمشنر نے کینال روڈ کا دورہ اورعبداللہ پور انڈرپاس کے قریب خوبصورتی کے پراجیکٹ پر عملدرآمد کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کوضروری ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں