14

مادری زبان اردو نہیں بلکہ انگلش ہے ،سلمیٰ حسن کا انکشاف

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سلمی حسن نے انکشاف کیا ہے کہ اردو ان کی مادری زبان نہیں ہے۔سلمی حسن نے کہا کہ میری مادری زبان اردو نہیں بلکہ انگلش ہے کیونکہ میری والدہ اور نانی کا تعلق برطانیہ سے ہے۔انہوں نے گیم کا سیگمنٹ کھیلتے ہوئے کہا کہ میں اردو کے حروف تہجی اچھی طرح جانتی ہوں اور میں انہیں آسانی سے پڑھ بھی سکتی ہوں۔اس سے قبل شو میں اداکارہ سے جب پوچھا گیا تھا کہ طلاق کے بعد سابق شوہر کے ساتھ کام کرنے پر لوگ انہیں کیا کہتے تھے؟ تو اداکارہ نے جواب دیا کہ انہیں لوگوں کی بات سمجھ میں ہی نہ آتی تھیں۔اداکارہ نے کہا تھا کہ انہوں نے بیٹی کی خاطر اپنے سابق شوہر سے ہمشیہ سے ہی اچھے تعلقات رکھے اور آگے بھی رکھیں گی۔سلمی حسن کے مطابق طلاق کے بعد جب جوڑا قانونی چارہ جوئی کے لیے عدالت کے ایک کمرے میں بیٹھ سکتا ہے، دوسری جگہ ملاقاتیں یا باتیں کر سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں