مادھوی نے سیاست میں شمولیت کی افواہیں مسترد کر دیں

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے سیاست میں شمولیت کی تمام افواہیں ختم کر دیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں ادکارہ نے واضح کر دیا ہے کہ میں نے کبھی سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں کیا اور نہ ہی خود کو اس میدان کے لیے موزوں سمجھتی ہوں۔انٹرویو میں بات کرتے ہوئے مادھوری نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں سیاست کے لیے بنی ہوں، میں ایک آرٹسٹ ہوں اور اپنی سوچ بانٹ کر یا اپنی فنکاری کے ذریعے لوگوں پر اثر ڈالنا ہی میری شناخت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں آنا کبھی میری خواہشات کا حصہ نہیں رہا اور نہ ہی میں خود کو اس دنیا میں فٹ دیکھتی ہوں۔ انہوں نے فلم انڈسٹری میں خواتین کے معاوضوں پر آواز اٹھادی۔ مادھوری ڈکشٹ کے سیاست میں آنے کی افواہیں اس وقت شدت اختیار کر گئی تھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں