مادہ جانور’غیر قانونی سلاٹرنگ کی روک تھام کیلئے عملہ متحرک ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) محکمہ لائیو سٹاک حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کی طرح ڈویژن فیصل آباد میں بھی مفید اور قابل استعمال مادہ جانوروں کی غیر قانونی سلاٹرنگ کی روک تھام کے حوالے سے محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ متحرک ہے۔اس حوالے سے ڈویژن فیصل آباد کے تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز لائیو سٹاک اور ڈپٹی ڈائریکٹرز لائیو سٹاک کی جانب سے تمام سلاٹر ہاس اور میٹ شاپس کی انسپیکشنز کا عمل جاری ہے۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر کا کہنا تھا کہ ڈویژن بھر میں مفید اور قابل استعمال مادہ جانوروں کی غیر قانونی سلاٹرنگ کی روک تھا م کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں تمام ڈویژن کا عملہ متحرک ہے اس کے علاوہ تحصیل لیول پر قصائی حضرات اور مویشی پال حضرات کے ساتھ خصوصی آگاہی مہم بھی جاری ہے تاکہ مفید اور قابل استعمال مادہ جانوروں کی غیر قانونی ذبیح/سلاٹرنگ کو روکا جا سکے۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ مفید، گبھن، افزائش کے قابل مادہ جانوروں (ویہڑیوں، جھوٹیوں اور بھیڑ بکریوں (پٹھوں)کو گوشت کے حصول کے لیے ذبح کرنا سخت منع ہے اور یہ قانونا جرم ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں