مارا گیا دہشت گرد افغان شہری نکلا

دتہ خیل (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردی میں ملوث ایک اور افغان شہری کی پاکستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاکت ہوئی، جس کی شناخت ہوگئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل میں گذشتہ روز ہونے والے آپریشن مارے گئے دہشت کی شناخت ہو گئی،ہلاک دہشت گرد لقمان خان عرف نصرت افغان صوبے خوست کے علاقے سپیرا کا رہائشی ہے۔افغان شہری کی ڈیڈ باڈی حوالے کرنے کے لیے عبوری افغان حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے،لقمان خان عرف نصرت کی ہلاکت جیسے واقعات پاکستان میں دہشت گردی میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہیں۔پاکستان توقع رکھتا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی،پاکستان توقع رکھتا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں