مارنس لبوشین کائونٹی کھیلنے کے لئے تیار

کینبرا(سپورٹس نیوز) آسٹریلیا کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز مارنس لبوشین مسلسل پانچویں کائونٹی سیزن میں گلیمورگن کائونٹی کی نمائندگی کریں گے۔30 سالہ مارنس لبوشین ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے قبل مختصر کائونٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔گلیمورگن کانٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مارنس لبوشین مسلسل پانچویں سیزن میں گلیمورگن کائونٹی کی نمائندگی کریں گے۔ آسٹریلوی بلے باز صرف دو چیمپئن شپ میچز کے لئے گلیمورگن کائونٹی کو دستیاب ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں