اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان کی روس سے سستے تیل کی خریداری کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مارچ میں تیل کی خریداری کا معاہدہ متوقع ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے ساتھ معاہد ے میں پاکستان دوست ملک چین کے ذریعے اد ائیگیوں پر غور کر رہا ہے ، پاکستان روس کو ادائیگی کیلئے چینی کرنسی یوآن استعمال کر سکتا ہے ، ڈالر کے بجائے چینی کرنسی کے استعمال سے یوآن کو طا قت ملے گی۔رپورٹس کے مطابق معاہدے کو حتمی شکل ابھی نہیں دی گئی تاہم معاہدہ جغرافیائی سیاسی طور پر نیا دور ثابت ہو گا، پاکستان روسی کاروبار کیلئے ایک غیر متوقع منزل ہے کیونکہ پاکستان اور روس کے د ر میا ن کئی دہائیوں سے تجارتی تعلقا ت نہیں ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چین نے پاکستان کو روسیوں کیساتھ تعلقات استوار کرنیکی ترغیب دی۔
28