فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مارچ ایک منفرد مہینہ جس میں تین قمری مہینے آئے سال 2025ء میں گزشتہ دنوں گزر جانے والا مارچ کا مہینہ ایک منفرد مہینہ سمجھا جاتا ہے اس مہینے میں تین قمری(اسلامی) مہینے آئیماہ مارچ کے آغاز میں یکم مارچ کو 30شعبان المعظم تھا ۔2مارچ سے 30مارچ تک رمضان المبارک کا مقدس مہینہ گزرا ہے جبکہ31مارچ کو یکم شوال تھا۔اس طرح مارچ کے ایک مہینے میں تین قمری مہینوں کا گز رہوا ہے۔
