مارکوجانسن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مہنگے بائولر بن گئے

کولکتہ (سپورٹس نیوز) مارکو جانسن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کے مہنگے ترین بائولر بن گئے، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں 2.5 اوورز میں 53 رنز دیئے جس کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے ایک میچ میں زیادہ رنز کھانے والے جنوبی افریقن بائولر بن گئے، اس سے قبل سابق جنوبی افریقن بائولر شان پولاک نے 2007 میں منعقدہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں چار اوورز میں 52رنز کھائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں