مارکیٹ کمیٹی کی فیسوںکی نجکاری کیخلاف انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی سدھار میدان میں آگئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت کی طرف سے مارکیٹ کمیٹی کی فیسیوں کی نجکاری کیخلاف انجمن آڑھتیاں سبزی وفروٹ منڈی سدھارکے صدرمیاں عامرحنیف ‘سینئرنائب صدرمحمدیوسف مست’عمیر گجر’ جاوید سعید’ شہباز شریف نائب صدر’اسلم گجر’شکوگجر’میاں شاہد’ عبدالحمید’فیصل ‘حاجی احمد’میاں مجاہد ‘شبیر گڈو ‘ جاوید’حاجی یوسف ‘مقصودبٹ ودیگرسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمداظہرکمبوہ کیساتھ مشاورتی میٹنگ کی جس میں یہ طے پایاکہ پرائیویٹ ٹھیکیدارڈ و ر ٹو ڈورجاکرفیس وصول کریگااورکسی کوحراساں نہیں کریگااس موقع پرمیاں عامرحنیف نے مزیدکہاہے کہ اگرٹھیکیدارنے گیٹ پرفیس وصول کرنے کی کوشش کی توہم دونوں گیٹ بند کردینگے اوراحتجاج کرینگے جیسے ہم پہلے مارکیٹ فیس دیتے تھے ویسے ہی دینگے اورمارکیٹ میں کوئی انتشارپھیلانے کی کوشش نہ کرے ہم پرامن آڑھتی ہیں کسی قسم کادنگافسادپسندنہیںکرتے۔دوسری طرف ٹھیکیدارملک ثاقب نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ مارکیٹ فیس پیمراایکٹ کے مطابق گیٹ پروصول کرینگے ۔جس کاہم نے پنجاب حکومت کوپوراٹھیکہ دیاہواہے امیدکرتے ہیں کہ پنجاب حکومت ہمارے ساتھ تعاون کریگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں