66

مارکی منیجر نے مالک نے 77لاکھ روپے ہتھیا لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مارکی منیجر نے مالک کے 77لاکھ کی رقم ہتھیالی، رقم کے بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا، بٹالہ کالونی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق گارڈن کالونی کے رہائشی محمد ارشد نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس نے زاہد اقبال سے مل کر کینال روڈ پر وکٹورین ایگزیکٹو کے نام سے مارکی بنا رکھی ہے اور کینال پارک وی آئی پی بلاک کے رہائشی طارق محمود ولد جان محمد کو مارکی میں بکنگ منیجر 5 سال سے کام کر رہا تھا، فنکشنز کی بکنگ کرتا اور کمیشن بھی وصول کرتا رہا۔ بعدازاں علم ہوا کہ وہ بعض فنکشن کروا کر انکی رقم کھاتے میں جمع نہ کروائی، شک ہونے پر جانچ پڑتال کرنے پر 77لاکھ روپے خردبرد پائے گئے جس کا منیجر طارق محمود سے بازپرس کی تو اس نے لیت ولعل کے بعد رقم ذاتی استعمال کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے جلد رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا تو رقم کے بدلے میں 77لاکھ کا چیک دیا جو کہ مقررہ تاریخ کو بنک میں جمع کروایا تو اکائونٹ میں رقم نہ ہونے سے کیش نہ ہو سکا۔ جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں