ماریہ ملک کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ ماریہ ملک کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل دل ہی تو ہے میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ساتھ بطور ہیرو علی انصاری موجود تھے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو اور تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ماریہ ملک ایک تصویر میں فون پکڑ کر مرر سیلفی لے رہی ہیں اور ایک میں کسی بات پر مسکرا رہی ہیں، انہوں نے ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ گھر کے اندر داخل ہورہی ہیں۔انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔اس سے قبل انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا تھا کہ آپ کس طرح روزانہ جم جاتی ہیں، ڈسپلن کس طرح آتا ہے؟اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے جم جانا اچھا لگتا ہے میں دو ڈھائی سال سے جم جارہی ہوں
، اس سے پہلے کبھی کبھی جم جاتی تھی لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ زندگی میں ایک صحت مند ایکٹویٹی ہونی چاہیے، اسکرین پر بھی فٹ نظر آنا ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے کھانا ہے اور کیلوریز کم کرنا ہے، میری دماغی صحت بہت ضروری ہے اس لیے کوئی سمجھوتا نہیں کرتی اور جم اس لیے جاتی ہوں تاکہ مزیدار کھانے کھا سکوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں