کمالیہ(نامہ نگار) ماسٹر سردار محمد گجر کا پوتا وفات پا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ ادا کئے جانے کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ماسٹر سردار محمد گجر کا پوتا عمر فاروق گڈو گجر کا بیٹا ، عمر فاروق ٹیپو ، امجد فاروق، عامر فاروق گجر پنجاب پولیس والے کا بھتیجا عثمان قمر وفات پا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن کمالیہ میں ادا کئے جانے کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، علمی، ادبی، صحافتی شخصیات، تاجر برادری سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد نے شرکت کی۔
30