لاہور (سپورٹس نیوز) صدر پاکستان ماس ریسلنگ نواب فرقان خان اور چیئرمین پنجاب ماس ریسلنگ محمد ثاقب وسیم نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے 36ویں بورڈ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر گہری تشویش اور سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن نے تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے باوجود کئی سالوں سے الحاق کے لیے درخواست دے رکھی ہے، مگر اسے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ فیڈریشن کو NOCکے حصول میں غیر ضروری رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا اور معاملہ عدالت تک لے جانا پڑا جہاں معزز ہائی کورٹ نے فیڈریشن کے حق میں احکامات جاری کیے۔ اس کے باوجود پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے گئے۔ ایک جانب مکمل درخواستیں نظر انداز کی جا رہی ہیں۔




