ماضی میں اداکاروں کو گھر تک کرایہ پر نہیں ملتے تھے

لاہور (شوبز نیوز) مقبول اداکار فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں اداکاروں کو نہ صرف شادی کے لیے رشتے دینے سے انکار کیا جاتا تھا بلکہ کرائے پر گھر تک نہیں دیے جاتے تھے۔فیصل قریشی نے حال ہی میں اہلیہ کے ہمراہ ہنسنا منع ہے میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران انہوں نے اپنی شادی کا قصہ بھی سنایا جب کہ یہ بھی بتایا کہ بھلے وہ مشہور شخص ہیں لیکن گھر میں وہ شوہر ہی ہیں، انہیں کام کرنے پڑتے ہیں اور ان سے کام کروائے جاتے ہیں۔پروگرام کے دوران فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا قریشی نے انکشاف کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں