ماضی میں موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے،ندا ممتاز

اسلام آباد (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ندا ممتاز نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں ماضی میں موت کو انتہائی قریب سے دیکھا ہے۔ند ا ممتاز پاکستان کی ایک معروف و سینئر اداکارہ ہے انہوں نے دیوانگی، کہیں دیپ جلے اور خوب سیرت جیسے پی ٹی وی کے کئی ایک بڑے ڈرامہ سیریل میں اپنی ادکاری کے جلوے دکھائے۔ندا ممتاز ستمبر 1960 کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور کراچی یونیورسٹی سے انہوں نے اپنی اعلی تعلیم حاصل کی۔ اس کے علاوہ سب سے پہلے 1984 میں یہ پی ٹی وی کی اسکرین پر نظر آئیں۔ندا ممتاز نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی، اداکارہ نے واقعے کی تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں اس واقعے کی تفصیل کبھی نہیں بتاں گی، یہ بہت ذاتی اور تکلیف دہ ہے، لیکن میں موت کے قریب تھی۔ندا ممتاز نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں ان کے بچے، خصوصا بیٹی، ان کے لیے سب سے بڑی قوت ثابت ہوئیں، میں بس اللہ کے سامنے ڈٹ گئی کہ مجھے زندگی دے تاکہ میں اپنے بچوں کے لیے جی سکوں، میں نے ہار نہیں مانی اور آخرکار اللہ نے مجھے دوبارہ کھڑا ہونے کی ہمت دی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ قوت ارادی وہ طاقت ہے جو ہر عورت میں ہونی چاہیے، کیونکہ اس کے ذریعے آپ بڑے سے بڑے معرکے سر کر لیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں