ماضی کے مقابلے میں آج کی کرکٹ بہت تیز ہو چکی ہے۔ شعیب اختر

لاہور (سپورٹس نیوز) سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے موجودہ کرکٹ ٹیم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان پر لگنے والی پابندیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ اتنے غریب تھے کہ ان کے پاس پہلے ٹرائلز کے لیے لاہور جانے تک کا کرایہ بھی نہیں تھا۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے حال ہی میں شیڈو پروڈکشنز کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے پہلے ٹرائل اور ٹیم کے ساتھ ٹورز کے حوالے سے بات کی۔انہوں نے بتایا کہ میں نے حال ہی میں 15 کلو وزن کم کیا ہے،بچپن میں اتنے پیسے بھی نہیں ہوتے تھے کہ بس میں سفر کرسکوں۔انہوں نے اپنے پہلے ٹرائلز کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور جانے کے لیے پیسے نہیں تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بس والے سے کہا مجھے لے چلو، میں اسٹار کرکٹر بن جاوں گا اور پھر بس کی چھت پر بیٹھ کر لاہور کا سفر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں