مالک مکان کی ساتھیوں کے ہمراہ گھریلو ملازمہ سے اجتماعی زیادتی

جڑانوالہ(نامہ نگار) مالک مکان نے ساتھیوں کے ہمراہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،تفصیلات کیمطابق جڑانوالہ محلہ انوار آباد کی رہائشی اللہ رکھی تھانہ صدر کے نواحی گائوں چک نمبر 61 گ ب مہارنوالہ کے رہائشی علی ولد یوسف کے ہاں گھریلو ملازمہ تھی گزشتہ روز مالک مکان نے ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر گھریلو ملازمہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے گھریلو ملازمہ کیساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ سامنے آنے پر سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے ایس پی ٹان کو ہدایت کی ہے کہ وقوعہ میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اطلاع پر پولیس تھانہ صدر نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں