مالی بے ضابطگیوں پر پاسکو بند کرنیکا فیصلہ،صوبوں سے تجاویز طلب

اسلام آباد (بیوروچیف) وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی جانب سے چاروں صوبوں کو خط جاری کیا گیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 2025-26 کی گندم کی فصل کی نئی امدادی قیمت مقرر نہیں جائے گی۔اس کے علاوہ وفاق نے چاروں صوبوں سے آبادی کے مطابق گندم فوڈ سکیورٹی کی تجاویز مانگ لیں۔ خط کے مطابق پاکستان ایگریکلچر اسٹوریجز اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کو ختم کرنے کی تجاویز بھی مانگ لی گئیں جبکہ قومی سطح پر فوڈ سکیورٹی کے لیے تھرڈ پارٹی کمپنی فعال کرنے کی تجاویز بھی طلب کی گئیں ہیں۔ذرائع وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ پاسکو آبادی کے مطابق 12لاکھ میٹرک ٹن گندم ریزرو کرتا ہے جسیمالی بے ضابطگیوں کی وجہ سے بند کیا جارہا ہے، فیصلہ گندم ذخائر کی تقسیم اور مالی بے ضابطگیاں ختم کرنے کے لیے کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں