مالی معاملات میں شفافیت اولین ترجیح ہے’ رانا تنویر حسین

اسلام آباد(بیوروچیف)وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ گندم کے ذخائر اور مالی معاملات میں شفافیت اولین ترجیح ہے جبکہ وزارت قومی غذائی تحفظ نے پاسکو کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پاسکو سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں گندم کے ذخائر اور پاسکو کے مالی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاسکو کے مالی امور کے مؤثر انتظام کے لیے مختلف حکمتِ عملیاں زیر غورآئی۔گندم کے ذخائر کی بروقت اور شفاف طریقے سے نکاسی کے لیے حکمت عملی پر غورکیاگیا۔ رانا تنویر حسین کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ نے پاسکو کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کا عزم کیا اور رانا تنویر حسین نے کہا کہ گندم کے ذخائر اور مالی معاملات میں شفافیت اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں