مالی گوشوارے جمع، 73ارکان کی رکنیت بحال

اسلام آباد (بیورو چیف) الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع کرانے پر سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 73 ارکان کی رکنیت بحال کر دی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جن ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے ان میں 5 سینیٹرز، قومی اسمبلی کے 17، پنجاب اسمبلی کے 27، سندھ اسمبلی کے 12، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 7 اور بلوچستان اسمبلی کے پانچ اراکین شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 17 اراکین میں محمد ادریس، ذوالفقار علی، مصباح الدین، طاہر اقبال، محمد شبیر علی قریشی، پیر امیر علی شاہ جیلانی، مہرین رزاق بھٹو، سعیدہ جمشید، سردار غلام عباس، محمد محبوب سلطان، سید عبدالقادر گیلانی، میر امیر علی خان مگسی، ارشد عبداللہ ووہرا، صوفیہ سعید شاہ اور دیگر شامل ہیں۔پنجاب اسمبلی کے 27 اراکین میں سید اعجاز حسین بخاری، چوہدری نعیم اعجاز، چوہدری اعجاز احمد، محمد نواز چوہان، عارف محمود گِل، جاوید نیاز ، رانا طاہر اقبال، رانا سکندر حیات، میاں محمد منیر، عمران اکرم، محمد عدنان ڈوگر، سردار پرویز اقبال گورچانی، تشفین صفدر، ایمانوئیل اَتھر، سردار محمد عاصم شیر مرکان، علی حسین خان، جعفر علی ہوچا، محمد طاہر پرویز، میاں محمد آصف، امتیاز محمود، اسامہ فضل، محمد معین الدین ریاض، کاشف نوید، میاں عالم دار قریشی، محمد عون حمید، سردار شیر افضل گورچانی، روبینہ نذیر اور دیگر شامل ہیں۔سندھ اسمبلی کے 12 اراکین میں سید عادل عسکری، ملیحہ منظور، شازیہ عمر، سائمہ آغا، آغا شہباز علی درانی اور دیگر شامل ہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے 7 اراکین میں محمد ظاہر شاہ، زر عالم خان، جمیلہ پراچہ، افشاں حسین اور دیگر شامل ہیں جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 5 اراکین میں محمد زرین خان مگسی اور دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں