4

ماموں کانجن ‘آئی ٹی سینٹر نرسنگ سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ماموں کانجن (نامہ نگار) ڈاکٹر عامر صدیق جکھڑ نے ماموں کانجن میں آئی ٹی سینٹر اور نرسنگ اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن میں عائشہ عامر میموریل ہسپتال کی کا میابی کے بعد ڈاکٹر عامر صدیق جکھڑ، سی ای او عائشہ عامر میموریل ہسپتال نے آئی ٹی سینٹر اور نرسنگ اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا اس موقع پر سی او ڈاکٹر عامر صدیق جکھڑ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ہسپتال کے کمیونٹی کو تعلیم، ٹیکنالوجی اور صحت کی دیکھ بھال کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کا ایک اور سنگ میل ہے ۔آئی ٹی سینٹر جدید ڈیجیٹل تربیت کے مواقع فراہم کرے گا، جبکہ نرسنگ اسکول ماہر طبی عملہ تیار کرے گا، جو علاقے کی اہم ضروریات کو پورا کرے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں