ماموں کانجن میں انسداد پولیو مہم جاری

ماموں کانجن (نامہ نگار) ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ مہم کی کامیابی کے لیے سرگرم عمل ہے۔ مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 4 لاکھ 33ہزار 838بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطر ے پلائے جا رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہم کی مو?ثر مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف علاقوں میں سرکاری و نجی اسکولوں کا دورہ کیا اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کی تصدیق کی۔ اس دوران ان بچوں کی نشاندہی بھی کی گئی جو غیر حاضر تھے، جنہیں آج دوبارہ قطرے پلانے کی ہدایت جاری کی گئی تاکہ کوئی بھی بچہ اس مہم سے محروم نہ رہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ہمارا معاشرہ پولیو جیسے موذی مرض سے مکمل طور پر پاک ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں