ماموں کانجن میں ایس پی کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے

مامو ںکانجن (نامہ نگار)تحصیل بناو تحریک ماموں کانجن کے چیئر مین چوہدری رضوان کاہلوں۔ صدر چوہدری عثمان کاہلو ں نے مامونکانجن کے شہریو ں ، تاجروں، مزدو ر کسانوں کے نمائندوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سی۔پی۔او فیصل آباد سے پرذور اپیل کی ہے مامونکانجن کے لوگوں اور تھانوں میں آنے والے سائلین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے کم از کم ایک ماہ میں ایس۔پی کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے ۔ سائلین کو اپنے مسائل کیلئے تاندلیانوالہ یا فیصل آباد جانا پڑتا ہے ۔ وقت کا ضیاع روپیہ خرچ ہوتا ہے جس سے ذہنی کوفت بڑھ جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں