ماموں کانجن میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع

ماموں کانجن(نامہ نگار)ماموں کانجن میں ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے پہلے مرحلے میں مکانوں کے آگے کئی کئی فٹ تک بنائے گئے تھڑے ہٹائے جارہے ہیں دوسر ے مرحلے میں گرینڈ آپریشن چند روز شروع ہوگا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدا یت پر ماموں کانجن میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن چک509گ ب سے شروع ہوگیا ہے جو مرحلہ وار دیگر تمام دیہاتوں اور اندرون شہر ہوگا آپریشن کی نگرانی سی او سعدیہ منظور کر رہی ہیں پہلے مرحلے میں بھاری مشینری کی مدد سے گھروں کے آگے گلی بازاروں میں بنائے تھڑے وغیرہ ہٹائے جارہے ہیں جبکہ متعدد لوگوں نے کئی کئی فٹ گلیوں بازاروں کی سرکاری جگہ اپنی کوٹھیوں اور مکانات میں شامل کررکھی ہے جن پر چند روز قبل سی او نے نشانات لگا کر ان لوگوں کو خودبخود ناجائز تجاوزات ختم کرنے کی وارننگ دی تھی جس پر کسی نے بھی کان نہیں دھرے تو گزشتہ روز آپریشن شروع کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں تھڑے وغیرہ ہٹانا شروع کردئے ہیں جس پر کچھ متاثرین نے کہا کہ سیاسی آپریشن ہورہا ہے جس میں خاص خاص لوگوں کو کی ناجائز تجاوزات ہٹائی ہی نہیں جارہیں اس پر چیف آفیسر میڈم سعدیہ منظور نے کہا کہ آپریشن سیاسی نہیں کسی سے بھی رعایت نہیں برتی جائیگی دوسرے مرحلے میں نشان زدہ جگہ تک آپریشن شروع کردیا جائے گا لوگ خود بخود تجاوزات ختم کرلیں تو زیادہ نقصان سے بچ چائیں گے ورنہ ملبہ ضبط کرکے مقدمات بھی درج کرائیں گے تالاب کی جگہ پر قابضین سے بھی جگہ واگزار کرائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں