ماموں کانجن میں ترقیاتی کاموں کیلئے اے سی ازکا سحر متحرک

ماموں کانجن( نامہ نگار)میاں علی گوہر خان بلوچ سابقہ ایم این اے۔ این اے 97چوہدری محمد صفدر شاکر سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب اور چوہدری جہانزیب صفدر شاکر امیدوار ایم پی اے پی پی 103 مسلم لیگ ن کی خصوصی کاوش سے ایڈ منسٹر یٹر میو نسپل کمیٹی ماموں کانجن میڈیم ازکا سحر نے میونسپل کمیٹی ماموں کانجن کے فنڈ سے ماموں کانجن شہر کی سڑکوں کی تعمیر و ٹف ٹائل کے ٹینڈر جاری کیے ان سکیموں میں قائد اعظم پلازہ و سیم نہر تا گجر برکس کمپنی۔گرلز کالج تا مین بازار بستی لال شاہ پختہ سڑکوں کی تعمیر۔غوثیہ کالونی کے ذکر اللہ پارک کی مرمت ۔ڈاکخانہ بازار میں ٹف ٹائل ۔چونگی نمبر 5 تا عبداللہ مشتاق مسجد تک سڑک کی تعمیر و مرمت ۔جامعہ روڈ ماموں کانجن تا محلہ غریب پورہ تک سڑک کی تعمیرو مرمت اور مرید والا روڈ تا ریل بازارنمبر 1 تک سڑک کی تعمیرو مرمت کے فنڈ جاری ہوئے اور لیگی قیادت کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی میونسپل کمیٹی کے علاو جو بھی فنڈز ملے وہ بھی حلقہ میں لگائے گئے اس پہلے ظفر چوک تا 516 گ ب روڈ کی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے 53 ٹکڑا کا روڈ بھی زیر تعمیر ہے اور بنگلہ چوک سے چک نمبر 553 گ ب روڈ کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے انشااللہ ن لیگ کی حکومت جب بھی آئی ہے انہوں نے ہی پی پی 103 میں ترقیاتی کام کروائے ہیں آگے بھی ن لیگ کی حکومت کام کروائے گی۔اس کے علاو پنجاب حکومت ٹکٹ ہولڈرز کو جب فنڈ جاری کرے گی تو پی پی 103 کی تمام یونین کونسل تمام روڈ بھی بنوائیگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں