ماموں کانجن میں فری ڈائلسز سروس کاآغاز

ماموں کانجن (نامہ نگار)ماموں کانجن میں فری ڈائلسز سروس کا آغازوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں فری ڈائیلاسز پروگرام کے تحت منتخب ہسپتالوں میں ماموں کانجن کے عائشہ عامر میموریل ہسپتال کا نام شامل کر لیا گیا ہے۔ ہسپتال میں مفت ڈائلسزسروس کا آغاز کر دیا گیا ہیڈائریکٹرز ناصر صدیق جکھڑ۔معین نواز جکھڑ کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھاکہ اس سہولت کے آغاز سے گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو اب مہنگے علاج کے لیے نجات ملے گی۔ اور انہیں اپنے ہی علاقے میں مفت علاج کی سہولت دستیاب ہو گی۔ ہمارہ مقصد اہل علاقہ کے لوگوں کی خدمت کرنا ہے اور کرتے رہنگے۔ ہسپتال میں عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ مریضوں کے لیے ایک بڑی سہولت اور نعمت قرار دیا ہے۔اہل علاقہ کے لو گوں نے عائشہ عامر میموریل ہسپتال میں فری ڈائلسز سروس کے آغاز پر سی او عائشہ عامر میموریل ہسپتال ڈاکٹر عامر صدیق جکھڑ کی کاوشوں کو سراہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں