ماموں کانجن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارروائیاں

ماموں کانجن (نامہ نگار) پرائس کنٹرول مجسڑیٹ چوہدری ابرار احمد کی جانب سے ایل پی جی گیس سلنڈروں کی قیمتوں اور چکن ۔ پھل سبزیاں ۔فروٹ سمیت دیگر اشیا خوردو نو ش کی قیمتوں میں من مرضیاں کرنے والوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ تفصیلا ت کے مطابق ماموں کانجن پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری ابرار احمد نے ماموں کانجن مختلف مارکیٹوں بازاروں میں ایل پی جی گیس سلنڈروں۔ چکن ۔ پھل سبزیوں۔فروٹ سمیت دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں کو حکومتی نرخوں پر عملدرآمد کرنے کے لیے۔ متحرک ۔چوہدری ابرار احمد نے حکومت کی جاری کردہ ریٹ لسٹوں پر فروخت نہ کرنے والوں دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں من مرضیاں کرنے والے دوکانداروں کو موقع پر بھاری جرمانے عائد کئے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ لوٹ مار کرنے والے دوکاندار باز رہے ۔خوردونوش کو حکومتی جاری کردہ ریٹ لسٹوں کے مطابق فروخت کیا جائے جس سے عام آدمی کو رلیف مل سکے۔ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی۔ ماموں کانجن کو ناجائز منافع خوروں سے پاک کر کے شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں