2

ماموں کانجن میں کھلے مین ہولز انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ

ماموں کانجن (نامہ نگار )ماموں کانجن میں متعدد مقامات پر کھلے مین ہول اور ٹوٹی سلیبیں انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ بن چکی ہیں’ ڈی سی فیصل آباد اور اے سی تاندلیانوالا کسی بڑے حادثے سے پہلے اصلاح و احوال پر توجہ دیں’ تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن شہرمیں سکولوں،مساجد اور دیگر مقامات پر کھلے میں ہول میونسپل کمیٹی ماموں کانجن کے ذمہ دران کی غفلت اور لاپرواہی کا ثبوت ہیں ۔انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب عرصہ دراز سے سٹی گرائمر سکول 509گ ب،جامع مسجد اہلحدیث ، ووکیشنل ٹریننگ سینٹر،عطاچوک سمیت دیگر کئی مقامات پر مین ہولوں کے ڈھکنے غائب اور سلیبیں ٹوٹی ہوئی ہیں جسکی وجہ سے ہر وقت انسانی جانوں خصوصا سکولوں کے طلبا و طالبات اور چھوٹے بچونکی زندگیاں خطرے میں رہتی ہیں ۔جبکہ میونسپل کمیٹی انتظامیہ دفتروں میں ہاتھ پے ہاتھ دھرے بیٹھے نظر آتے ہیں۔ کھلے مین ہولوں کی تصاویر سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ مین ہول کتنے لمبے عرصہ سے ڈھکنوں کے عاری ہیں، سیوریج نالوں کی ٹوٹی سلیبیں بھی کسی خطرے سے خالی نہیں متعدد بار میونسپل کمیٹی کی سی او اور اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالا سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا گیا مگر اصلاح و احوال کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں