ماموں کانجن پولیس نے پینڈنگ مقدمات یکسو کرنے کیلئے دیہاتی کو7مقدمات میں نامزد کرکے جیل بھجوا دیا

ماموں کانجن(نامہ نگار)تھانہ ماموں کانجن پولیس نے افسران کے خوف سے پینڈنگ مقدمات یکسو کرنے کے لئے مبینہ طور پر غریب دیہاتی کو پکڑ کر ڈکیتی کے سات مقدمات میں نامزد کرکے جیل بھجوا دیا جہاں سے اسے تاندلیانوالا پولیس نے نکلوا کر اپنے تین پینڈنگ مقدمات یکسو کرلئے ضمانت ہوتے ہی سی آئی ایسٹاف گلبرک نے دبوچ لیا اور مبینہ طور پر 50ہزار نذرانہ لیکر رہا کیا یہ الزام ماموں کانجن کے گاں510گ ب کیرہائشی محمد اکرام ماچھی اور اسکے ضعیف العمر والد منظور نے مقامی پریس کلب میں بیوی بچوں سمیت میڈیا نمائندوں کو بتاتے ہوئے لگایا انہوں نے کہا کہ آر پی او فیصل آباد کی جانب سے منشیات فروشی کے خاتمے اور پینڈنگ مقدمات فوری نمٹانے کاحکم بہت سے غریب اور بیگناہ افراد کے لیے عذاب بن گیا ہے مختلف تھانوں کی پولیس اپنی کارکردگی دیکھانے کے لئے جہاں بیگناہ افراد پر مقدمات قائم کررہی ہے وہیں چوری ڈکیتی کے پرانے پینڈنگ مقدمات میں بھی بیگناہ افراد کو نامزد کیا جارہا ہے اکرام ماچھی نے بتایا کہ دوماہ قبل ماموں کانجن پولیس نے اسے بلاوجہ پکڑا اور پیسے نہ دے سکنے پر ڈکیتی کے سات پینڈنگ مقدمات میں نامزد کرکے جیل بھجوا دیا ضمانت ہونے پر جیل کے باہر سے تھانہ صدر تاندلیانوالا کی پولیس نے پکڑ لیا اور تھانے لاکر ڈکیتی کے دو پرانے مقدمات میں نامزد کرلیا مزید میں نامزدگی سے بچانے کے لئے تفتیشی نے مبینہ طور پر30ہزار لیکر پھر جیل بھجوادیا جن میں ضمانت ہوتے ہی جیل باہر نکلتے سی آئی اے سٹاف گلبرک نے دبوج لیا جنہوں نے ایک رات رکھنے کے بعد40ہزارلیکر رہا کیا مبینہ ڈکیت کے مطابق تھانہ ماموں کانجن پولیس پیسے نہ دینے پر اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ڈکیتیاں کرنے کا تسلیم کرنے پرزور دیتی رہی ملزم اکرام کے والد نے روتے ہوئے بتایا کہ فیصل آباد پولیس نے ایک ایماندار آر پی او سہیل سکھیرا کے ہوتے ہوئے بیگناہ لوگوں سے ظلم و زیادتی اور رشوت ستانی کابازار گرم کررکھا ہے اسکے بیٹے کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے اسے تین لاکھ کا مقروض کردیا ہے ۔ انہوں نے آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سے انکے معاملہ کی انکوائری اور ان سے لئے نذرانے واپس کرانے کا مطالبہ کیا ہے ماموں کانجن پولیس نے الزامات کو من گھڑت الزام قرار دیا ہے جبکہ تاندلیانوالا تھانہ صدر کے آئی او رائے سعید سے موقف کے لئے رابطہ نہیں ہو سکا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں