ماموں کانجن کی غوثیہ کالونی کی آمدورفت کے راستے بند،مکینوں کا پرامن احتجاج

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن میں غو ثیہ کالونی کے آبادی کے لوگوں کے آمدورفت راستے بند عوام نے پر امن احتجاج کرتے ہوئے اپنے حق کے لئے اعلی احکام سے مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق غوثیہ کالونی ماموں کانجن کے مین بازار کی باونڈری پر ہاسنگ کالونی ماموں کانجن کی تعمیر ومرمت کا کام جاری ہے لیکن ساتھ ہی میونسپل کمیٹی ماموں کانجن کی سب سے بڑی آبادی غوثیہ کالونی کے مکینوں کے لیے بڑی پریشانی کا باعث بن گئی ۔ہاوسنگ کالونی کی تعمیر کرنے والی انتظامیہ نے غوثیہ کالونی کے مین بازاروں کے آمدورفت کا راستہ بند کردیا ۔جس کی وجہ سے علاقہ مکین کو مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔غوثیہ کالونی کے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جومین بازاروں کا ہاوسنگ کالونی کے متعلقہ انتظامیہ نے ہمارا دیوار کرکے راستہ بند کیا ہے اسی راستے سے ہم گزرکے مین روڈ پر ٹچ ہوتے تھے ۔اسی مین روڈ پر گورنمنٹ گریجو ا یٹ کالج ۔واپڈا دفتر۔محمکہ زراعت دفتر۔تھانہ ماموں کانجن۔مویشی منڈی واقع ہے۔اسی مین روڈ سے سمندری۔ فیصل آباد۔ تاند لیانوالا۔ کمالیہ۔چیچہ وطنی ودیگر شہروں کو جانے کے لیے ٹریفک گزرتی ہے۔راستہ بند ہونے کی وجہ سے ہمیں تین چار کلومیٹر کا ازیت ناک سفر طے کرکے ہمیں آنے جانے میں ذلیل خوار ہونا پڑھ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں