ماموں کانجن کے علاقہ میں سود خوروں نے زمیندار کو کنگال کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ مامونکانجن کے علاقہ میں سود خوروں نے زمیندار کو کنگال کر دیا،8لاکھ دے کر1کروڑ 29لاکھ وصول کر نے کے بعد متاثرہ زمیندار سے اسکی گاڑی بھی ہتھیا لی گئی، مامونکانجن پولیس نے متاثرہ شہری کی درخوا ست پر مقدمہ درج کر لیا،کامران رسول نے 8لاکھ رقم دے کر خالی چیک اور اشٹام سائن کروائے جس کے بعد میرا رقبہ مختلف لوگوں کو بیچ کر رقم وصول کی،مجھ سے 8لاکھ کے عوض ایک کروڑ 29 لاکھ وصول کرکے گاڑی بھی ہتھیا لی۔ ملزم نے آج تک مجھے کوئی موٹر سائیکل نہ دی اور نہ ہی اس کا موٹرسائیکلوں کا کاروبار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں