1

ماموں کانجن کے قریب ریلوے کراسنگ پر ٹرین کی کار کو ٹکر،4افراد زخمی

ماموں کانجن (نامہ نگار )ماموں کانجن ٹرین کی کار کو ٹکر’ ماموں کانجن کے قریب ریلوے کراسنگ 543 پر المناک حادثہ چار افراد شدید زخمی۔ عینی شاہدین کے مطابق ماموں کانجن کے علاقہ547گ ب کے رہائشی چار افراد شادی کی تقریب سے کار پر واپس گھر آرہے تھے۔ /543جٹانوالا کے قریب کھلے پھاٹک سے کراس کرنے کے دوران راوی ایکسپریس 122 ڈان کار سے ٹکرا گئی، ٹرین کار کو دور تک گھسیٹی ہوئی لے گئی۔ حادثے کے نتیجہ میں چاروں کار سوار شدید زخمی اور کار تباہ ہو گئی ہے۔ زخمیوں کو تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ساہیوال ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں