12

ماموں کانجن کے نوجوانوں کیلئے سپورٹس کمپلیکس کی اشد ضرورت ہے،عثمان کاہلوں

ماموں کانجن(نامہ نگار) ماموں کانجن کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام آٹھواں آل پنجاب راناحکیم محمدشفیع’راناشاہدعلی اینڈ آل مرحومین میموریل کمبائن کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوا’ سہیون کرکٹ کلب نے تاسو الیون کو ہراکر فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کیا’ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر رانا سمیع خاں, رانا نویداحمد، ٹورنامنٹ چیئرمین رانا زیشان، ٹورنامنٹ صدر عمرمان کے علاوہ ایم سی بی بورڈ ممبران ڈاکٹر زرتاش جٹ، رانا ذیشان، محمد شاہد ، ماسٹر مقصود، جونئیر کپتان ثمر دستگیر،محمد اعظم، عمر حلیم، منصور کانجن شیخ زین، حمزہ جٹ، محمد آصف، رانا ریحان، محمد اویس، رضوان مغل، علی رضا اعوان، عمران بھٹی، محمد یاسر، عبداللہ جٹ، محمد عثمان’محمد حارث اور دیگر شامل تھے ۔ فائنل کے مہمان خصوصی چوہدری عثمان کاہلوں صدر تحصیل بنائو تحریک ما مو ں کانجن تھے’ چوہدری امجد باری’ چوہدری ندیم جٹ’ چوہدری شاہد واہلہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں