8

ماموں کانجنRHCعملہ کی من مانیاں،شہری خوار

ماموں کانجن (نامہ نگار )آر ایچ سی عملہ کی من مانیاں عروج پر؛ ہسپتال جانے والے شہری خوار’ اعلیٰ حکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز ہیلتھ کلینک،آر،ایچ،سی سینٹر 509گ ب ماموں کانجن علاج معالجہ کے لیے جانے والے ماموں کانجن کے غریب شہری رول گئے ملک شفیق منشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتا یا کے ماموں کانجن آر ایچ سی سنٹر میں علاج معالجہ کے لیے گیا تو عملہ نے ادویات تک نہ دی۔ایسے ہی ٹال مٹول کرکے واپس بھیج دیا جو غریب عوام کے سراسر زیادتی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ آر ایچ سی سنٹر غریب کیلئے سہولت نہیں دے رہے ماموں کانجن کے عوامی حلقوں نے متعلقہ محکمہ ہیلتھ کے افسران سے پرذور مطالبہ کرتے ہوئے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں