6

مانچسٹر یونائیٹڈ نے منیجر روبین کو عہدے سے ہٹادیا

دبئی (سپورٹس نیوز) انگلش پریمیئر لیگ فٹ بال میں ناقص کارکردگی کے سبب مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے منیجر روبین ایموریم کو عہدے سے ہٹادیا۔ایموریم 14 ماہ تک معروف انگلش کلب کے منیجر رہے، وہ اس دوران مانچسٹر یونائیٹڈ کو 63 میں سے صرف 24 مقابلوں میں کامیابی دلواسکے۔روبین ایموریم نے 2024 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھالی تھیں، انہیں انگلش پریمیئر لیگ اور دیگر فٹ بال ایونٹس میں مانچسڑ یونائیٹڈ کی ناقص کارکردگی کے سبب کلب کی انتظامیہ نے عہدے سے ہٹایا ہے۔اس سیزن میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے20میچز کھیلے ہیں، جس میں سے آخری 11 میں سے صرف 3 مقابلوں میں اس کو کامیابی ملی ہے۔ایموریم کے بطور ٹیم منیجر14ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں