مانیٹرنگ کیلئے تھیٹر ہال میں کیمرے نصب کئے جائینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیپٹن (ر) طیب سمیع نے تھیٹرز میں ای مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرپنجاب کونسل آف آرٹس عمران رضااور تھیٹرمالکان بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیپٹن (ر) طیب سمیع نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر تھیٹرز میں ای مانیٹرنگ کیلئے کیمرے نصب کرنے اور انٹرنیٹ فعال رکھنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تھیٹرز میں شفافیت اور نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ای مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تھیٹر ہالز میں کیمرے نصب کئے جائیں گے اور انٹرنیٹ کو فعال رکھا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد تھیٹر میں پیش کئے جانے والے مواد کی نگرانی اور شائقین کو معیاری تفریح کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید کیمروں کی بدولت براہ راست مانیٹرنگ ممکن ہو سکے گی اور خلافِ ضابطہ سرگرمیوں پر فوری کارروائی کی جا سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں